کوئٹہ میں پولیس موبائل پر بم حملہ،2 اہلکار زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ مغربی بائی پاس پر پولیس موبائل پر دستی بم حملہ۔ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر مسلح افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں