مہنگائی سے غریب اور تنخواہ دار طبقے کا جینا محال ہوچکا، حکومت عوام کو ریلیف دے، ایپکا بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری کی کال پر بجلی وگیس بلوں میں ہوشرباءاضافہ پیٹرولیم مصنوعات ومہنگائی میں شدید اضافہ کیخلاف ایپکا کوئٹہ کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں ایپکا کوئٹہ کے کے 57 یونٹس کے عہدیداران وممبران ایپکا کوئٹہ کے کابینہ کے ارکان صوبائی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی کی قیادت ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری نے کی جبکہ ریلی کی نگرانی ایپکا کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ارباب عبدالخالق کاسی نے کی احتجاجی ریلی کی شرکاءنے مہنگای وبجلی بلوں میں اضافے کیخلاف بینرز وپلے کارڈ اٹھائے تھے جن میں مطالباتی نعرے درج تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین نے زبردست نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری ایپکا کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ارباب عبدالخالق کاسی ایپکا کے مرکزی نائب صدر بور محمد بازئی‘ صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی نواز شاہوانی‘ جوائنٹ سیکرٹری حاجی ارشاد حسین ‘ محمد عارف مینگل اورریڈ ورکرز فرنٹ کی جنرل سیکرٹری کریم پرھارنے خطاب کرتے ہوے کہاکہ حکمرانوں نے وطن عزیز کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے آئی ایم ایف کی مرضی سے بجلی کے بلوں میں کمی کا کہنے والے ہمیں صاف کہدے کہ اب اس ملک میں حکمرانی عالمی اداروں کا ہے غریب اور چھوٹے طبقے کے ملازمیں کو مہنگاءسے نجات دلانے کیلے اشرافیہ کیخلاف کارروائی ناگزیر ہے مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ غریب اورتنخواہ دار طبقے کا جینا محال ہوچکا ہے لوگ غربت تنگدستی کے ہاتھوں بچوں سمیت خودکشی کرنے پر مجبورہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت مہنگائی سے سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقہ متاثر ہے انہوں نے ملکی قرضوں پر کہاکہ مقتدر حلقوں کو چاہیے ک جن حکومتوں نے قرضہ لیاہے ان حکومتوں میں شامل وزرا اور مشیران کے جائیدادیں ضبط کرکے ملکی قرضوں کو ادا کیا جائے انہوں نے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر چینی مافیا اور ڈالر اسمگلروں کی خلاف کارروائی کے خبروں کا خیرمقدم کرتے ہوے کہاکہ ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والے اسمگلروں اور سیاسی پیٹ پرستوں کا بے رحم احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے ضلعی صدر رحمت اللہ زہری نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت کو ائی ایم ایف کی جانب سے ٹاسک دیا گیا ہے کہ غریب اور نچکے طبقہ کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والے مراعات پینشن گریجویٹی لیو انکیشمنٹ اور دیگر مراعات کو ختم کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے جو کہ ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے ایپکا کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ ملازمین کے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ایک سازش کے تحت چار محکموں کے سرکاری ملازمین کو ایک پرائیویٹ ادارے کے ماتحت کرنے کی مزمت کی جاتی ہے کیو ڈی اے کے برطرف ملازمین کو فوری طور ہہ بحال میٹروپولیٹن کارپوریشن اور واسا ملازمین کی تنخواہوں کو مستقل بنیادوں پہ جاری کیا جائے کیا جائے اور پی ڈی ایم اے کے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کیا جائے بصورت دیگر ایپکا بھر پور تحری ک چلانے پہ حق بجانب ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں