کوئٹہ،6 مغوی نوجوان فٹبالرز کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی ریلی
کوئٹہ (آن لائن) سوئی سے اغواء کئے گئے نوجوان فٹبالرز کی بازیابی کے لئے ریلی نکالی گئی ریلی میں قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میر لیاقت علی خان راہیجہ بگٹی کی رہائش سے شروع ہوکر نوابزادہ گہرام بگٹی کے رہائش گاہ کے سامنے اختتام پذیر ہوا ریلی میں قبائلی رہنما میر لیاقت بگٹی سعید احمد بگٹی وڈیرہ دین محمد بگٹی وڈیرہ عبدالحکیم بگٹی وڈیرہ جمشیر بگٹی کے علاہ شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی میر لیاقت بگٹی اور سعید احمد بگٹی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سمیت سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام خان بگٹی سابق وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔
Load/Hide Comments


