گوشہ ادب کے بانی منصور بخاری کورونا وائرس کے جاں بحق
تفصیلات کے مطابق گوشہ ادب کے بانی منصور بخاری اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ منصور بخاری دو دن قبل عالمی مہلک وباء کورونا وائرس کے شکار ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ کے جناع ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں سہولیات کی عدم موجودگی کو دیکھ کر انہیں لاہور منتقل کیا گیا لیکن سانس لینے میں شدید مشکلات کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور آج بروز ہفتہ 20 جون کو وہ وباء سے جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ منصور بخاری کوئٹہ میں قدیم شورومز میں سے ایک گوشہ ادب کے بانی تھے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں ملا ہے جبکہ کیسز کاسلسلہ تسلسل کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔
Load/Hide Comments