حب، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی

حب(این این آئی) حب میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد زخمی ہو گئے۔ اس سلسلے میں ایدھی ذرائع کے مطابق حب کے علاقے آلہ آباد ٹاو¿ن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیف اللہ ولد اسلم شدید زخمی جبکہ دوسرے واقعہ میں مندرہ کالونی کے قریب فائرنگ سے ابراہیم نامی شخص شدید زخمی دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لراچی منتقل کردیا گیا دوسری جانب حب شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پہ شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں