ڈیرہ بگٹی، پیرکوہ میں گیس کا کنواں دھماکے سے تباہ

ڈیرہ بگٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کت علاقے پیرکوہ میں گیس کا کنواں دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ۔ زرائع کے مطابق گزشتہ شب ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ڈل کے علاقے میں گیس کے کنواں نمبر 41 کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع ڈیرہ بگٹی کے ہی علاقے زین لوٹی میں تین گیس پائپ لائنوں کو مسلح افراد نے دھماکوں سے تباہ کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں