سنجے دت اور ارشد وارثی ایک ساتھ، کیا’منا بھائی 3‘ بننے والی ہے؟

بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی حال ہی میں فلمساز راج کمار ہیرانی کے ایک پروجیکٹ کیلئے دوبارہ اکٹھے ہوئے۔دونوں کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کیا ‘منا بھائی 3’ بننے والی ہے؟فی الوقت باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منا بھائی کا میوزک بج رہا ہے۔سیٹ پر آنے کے بعد راج کمار ہیرانی کہتے ہیں منا واپس آگیا، سنجے دت اور ارشد وارثی نے بھی اپنے کردار ’منا بھائی‘ اور ’سرکٹ‘ کا روپ دھار رکھا ہے۔خیال رہے کہ آج کل سنجے دت اور ارشد وارثی ’ویلکم 3‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں