مستونگ بم حملے کیخلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاﺅن ہوگا، جمعیت علماءاسلام

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان، ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے ضلعی سیکرٹریٹ جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ واقعہ سپنز پلازہ اینگل روڈ نزد جناح روڈ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے کہا کہ مستونگ میں جے یو آئی کے قافلے پر بم حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ مستونگ واقعے کیخلاف جمعہ کو جمعیت کے تحت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاﺅن ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اصغر خان اچکزئی نے جمعیت علماءاسلام کی جمعہ کو شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں