مستونگ بم دھماکے کیخلاف جے یو آئی کی شٹر ڈاﺅن کال کی حمایت کرتے ہیں، انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا نے جمعیت علما اسلام کی جانب سے مستونگ دھماکے کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈان ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ ہڑتال کو کامیاب بنائیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو ایک بار پھر نامعلوم دہشت گردوں نے اپنی گھنانی سازشوں اور حرکتوں کے ذریعے خون کی ہولی کھیل کر سرخ کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لائے اور قرار واقعی سزا دے جمعیت علما اسلام کی جانب سے مستونگ واقعہ کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹر ڈان ہڑتال کی کال دی گئی انجمن تاجران بلوچستان ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاجر برادری اور تمام بزنس کمیونٹی سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنا کاروبار بند رکھ کر ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں