ایران سے بارڈر ٹریڈ کی بندش کیخلاف 16 ستمبر کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

تربت(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی سے بارڈر بندش نامنظور تحریک کے سلسلے میں انجمن تاجران تربت کے صدر اسحاق روشن دشتی کی قیادت میں تاجربرادری کی اہم ملاقات،16ستمبر کے احتجاج ودھرنا میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی، بارڈر بندش کسی صورت قابل قبول نہیں، نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی سے ملاقات کرنے والے وفد میں انجمن تاجران تربت کے رہنما نثارآدم جوسکی، جمال مری، سابق صدر حاجی کریم بخش، عبدالرحمن سنگھور، لالہ حکیم دشتی، عقیل مراد، یونس حمید، یوسف جان ودیگر شامل تھے، انجمن تاجران تربت کے نمائندہ وفد نے نیشنل پارٹی کی جانب سے بارڈربندش نامنظور تحریک چلانے کے فیصلے اور 16ستمبر کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ نیشنل پارٹی کا یہ احتجاج نہ صرف بارڈر کے کاروبار سے براہ راست وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہے بلکہ یہ احتجاج تاجربرادری کے مفاد میں بھی ہے کیونکہ شہر کی رونقیں بارڈر سے ہیں جب بارڈر بند ہوگا تو شہر کی رونقیں بھی ماند پڑجائیں گی،بارڈر بندش عام عوام کے ساتھ ساتھ تاجربرادری کو شدت سے متاثرکرے گی، تاجربرادری کو بارڈربندش کسی صورت قبول نہیں، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے نیشنل پارٹی کے احتجاج کی حمایت پر انجمن تاجران تربت سمیت دیگرتمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بارڈر کا مسئلہ ایک قومی مسئلہ ہے نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ بارڈر سے ہمارے عوام کے چولہے وابستہ ہیں بارڈر بند کرکے غریب کے چولہے بجھانے کی کسی بھی کوشش کے سامنے سیاسی، جمہوری اورقانونی مزاحمت کریں گے، نیشنل پارٹی عوامی حقوق ومفادات پرکسی قسم کی مصلحت پسندی کاشکارنہیں ہوگی، ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا بارڈر کھول دو ہے اس پر ہم تمام سیاسی جماعتوں، انجمن تاجران، سول سوسائٹیز، بارڈر کاروبار سے وابستہ تنظیموں سے تعاون کے طلب گار ہیں یہ امر خوش آئند ہے کہ اب تک ہم جتنے اسٹیک ہولڈرز سے ملے ہیں ان تمام نے بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا ہے، جان محمد بلیدی نے وفد کویقین دلایا کہ نیشنل پارٹی تاجربرادری اور عوام کوکبھی بھی تنہانہیں چھوڑے گی، اس موقع پر نیشنل پارٹی کیچ کے صدرمشکور انور، نثار احمدبزنجو، محمدجان دشتی، ملابرکت بلوچ،معتبر شیرجان ودیگررہنما بھی موجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں