مند میں بینک ڈکیتی میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ارکان گرفتار ،پولیس کا دعویٰ
کوئٹہ (این این آئی) ضلع کیچ میںپو لیس کی کارروائی، مندمیں بینک ڈکیتی میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ارکان گرفتار، 3لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان کیچ پولیس کے مطابق 23 اگست 2023ءکو نجی بینک سے دو مسلح ڈکیت ایک کروڑ چھتیس لاکھ چھپن ہزار دوسو اکاسی روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کی جبکہ کیچ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بینک ڈکیتی میں ملوث کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے 2 افراد جان محمد اور نعیم کو گرفتار کرلیا جبکہ گروہ کے دیگر ارکان امیر بخش عرف ملا فراز اور کماش جوک کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


