بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو کھمبے اکھاڑ پھینکیں گے، اہالیان مند
کیچ (انتخاب نیوز) مند میں پچھلے کئی سال سے واپڈا کی غنڈہ گردی، اب تو کیسکو کیچ نے حد کردی، 24 گھنٹوں میں سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ، صرف 4 گھنٹے بجلی دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے اہالیان مند نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ہم اہالیان مند اب واپڈا کی بے جاہ غنڈہ گردی سے تنگ آچکے ہیں، انہیں 20 تاریخ کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ بجلی کا مسئلہ حل کریں، ہم اہالیان مند جائز بل دینے کے لیے تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں اگر 20 تاریخ کے بعد بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو جس طرح آزاد کشمیر اور گلگت والوں نے کھمبے اکھاڑ کر پھینکے تھے تو ہم اہالیان مند بھی یہ مفت کے کھمبے اکھاڑ کر پھینک دیں گے اور مین گرڈ اسٹیشن کو بند کردیں نگے، ہمیں اس طرح کی بجلی نہیں چاہیے جو 24 گھنٹے میں صرف 4 گھنٹے دی جارہی ہو۔
Load/Hide Comments


