حب میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
حب(نمائندہ انتخاب ) 20سالہ نوجوان نے گلے میں پھندہ لگا کر خود کشی کرلی متوفی رات کو والد کے ہمراہ کمرے میں سویا تاہم والد صبح ا±ٹھا تو بیٹے کی نعش کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی دیکھا اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر بیروٹ پولیس حب کے مطابق جنگی گوٹھ میں 20سالہ تنویر ولد میران خان نے کمرے کی چھت سے پھندہ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا پولیس کے مطابق نوجوان رات کو والد کے ہمراہ کمرے میں سویا ہوا تھا تاہم صبح والد نے دیکھا کہ بیٹے کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


