نیب ترمیمی بل پر فیصلہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو چیلنج کرنا ہے، غفور حیدری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا عبد الغفورحیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بندیال نے چیف جسٹس کی کرسی پر بیٹھ کر ایک فاشسٹ پارٹی کے مفادات کا تحفظ کیا۔ سیاست کا بہت شوق ہے تو اب میدان میں آئیں ،شوق سے اپنا شوق پورا کریں۔ جمہوریت کا خون کرنے والوں کے لئے ہمیشہ بندیال ایسے ججز نے سہولت کاری کی۔ بندیال کا آج کا فیصلہ تاریخ میں سیاہ فیصلے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ نیب جیسے ادارے کو بند کرنا چاہیے چہ جائیکہ اس کے دائرہ اختیار میں وسعت کے فیصلے کیے جائیں۔ نیب ترمیمی بل پر فیصلہ پارلیمنٹ کی سپریمیسی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ اداروں کا اپنی آئینی ذمہ داریوں سے تجاوز کرنے کا خمیازہ مہنگائی اور بدامنی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔ کرسیوں پر بیٹھے افراد پروٹوکول اپنے منصب کا لیکن شوق سیاست کا رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments


