مولانا صاحبان ’خالی آنکھ‘ سے سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امید ہے آج مولانا صاحبان آج ’خالی آنکھ‘ سے سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سورج گرہن کے حوالے ایک مختصر پیغام شئیر کیا۔امید ہے آج مولانا صاحبان“خالی آنکھ”سے سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے، نئ مصیبت ہی پڑ جائے۔انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے آج مولانا صاحبان ’خالی آنکھ‘ سے سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے، نئی مصیبت ہی نہ پڑ جائےانہوں نے ہیش ٹیگ ’solareclipse‘ کا استعمال بھی کیا۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ اس سال چھ گرہن ہوں گے، چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سال کا دوسرا سورج گرہن 14 دسمبر کو ہو گا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک اور افریقہ میں سورج کو گرہن لگے گا۔پاکستان میں آج صبح 9 بج کر 26 منٹ پر سورج کو گرہن لگنا شروع ہوا تھا جس میں چاند زمین تک پہنچنے والی سورج کی شعاعوں کا راستہ روکنے لگا، 11 بجے کے بعد کراچی میں سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں