نوشکی، ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق، 2 افراد زخمی
نوشکی(نمائندہ انتخاب )ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی روڑ پر ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اختر محمد ولد عبدالقدوس ساکن کلی فقیران جان بحق جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد حفیظ اللہ ولد ثناء اللہ اور جہانزیب ولد احمد جان زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


