ڈیرہ اللہ یار میں پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار، جوئے پر لگی رقم برآمد
جعفر آباد (انتخاب نیوز) پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار اور ایگل اسکواڈ کی مشترکہ کارروائی، ملزمان گرفتار، پرچی آکڑہ جوئے پر لگی رقم برآمد۔ ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید کے احکامات پر جوا و منشیات کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری، سب انسپکٹر عبدالروف جمالی، ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار اور ایگل اسکواڈ کی مشترکہ کارروائی میں ٹی چوک پر چھاپہ مار کر چار ملزمان عبادت علی ولد عبدالرشید، علی جان ولد ربنواز، عبدالصمد ولد عبدالحمید، منظور ولد غلام رسول کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی رقم 8000 اور آکڑہ پرچی کے کاغذات وغیرہ قبضے میں لے لیے گئے۔
Load/Hide Comments


