پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے پاکستان میں مہنگائی کے سونامی کی راہ ہموار کردی

کراچی (انتخاب نیوز) پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں یکمشت 26 روپے کے اضافے نے مہنگائی کی سونامی کی راہ ہموار کردی ہے۔ دودھ، آٹا، سبزی، گوشت ،کپڑوں، ٹرانسپورٹ اور مکانات کے کرایوں سمیت سب کچھ مزید مہنگا کرنےکا جواز پیدا ہوگیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں مزید پانچ فیصد اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔ بجلی اور پیٹرول کے مارے عوام کو قوت خرید اور سکت نہ ہونے کے باوجود ہر چیز کی بڑھتی قیمت کا سامنا کرنا ہوگا۔ شہریوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ عوام پر رحم کرتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں