ایران, مہسا امینی کی پہلی برسی، رضاکار فورس ’باسج‘ کا رکن قتل
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال 16 ستمبر 2022 کو ملک کے لباس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار مہسا امینی کو ملک کی اخلاقی پولیس نے حراست میں لیا تھا لیکن وہ دوران حراست ہی انتقال کر گئی تھیں جس کے بعد پولیس پر نے مہسا امینی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا تھا۔مہسا امینی کی موت کے بعد کئی ماہ تک پرتشدد مظاہرے جاری رہے تھے جس میں متعدد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے اور ان ہنگاموں کو ایرانی حکومت نے غیر ملکی حکومتوں اور میڈیا کی سازش قرار دیا تھا۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جنوبی صوبے فارس کے شہر نورآباد میں ’باسج‘ گارڈز پر دو نامعلوم حملہ آوروں کی شدید فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
Load/Hide Comments


