نوشکی :بی ایس او پجار کے زیر اہتمام ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشکی. نامہ نگار. بی ایس او پجار کے زیر اہتمام ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسز کے خلاف نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بی ایس او پجار اور نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی. شرکاء نے حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اسموقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ. بی ایس او پجار کے ضلعی آرگنائزر سید حقنواز شاہ. نیشنل پارٹی رخشان ڈویژن کے ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ. سید رب نواز شاہ ۔وکرم کنول بلوچ اور آصف خیر ابابکی نے کہا کہ بلوچستان میں آن لائن کلاسز کی فیصلے کا جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بدقسمتی سے تعلیم جیسے اہم و بنیادی شعبے کے فیصلے ایسے لوگ کررہے ہیں جن کو زمینی حقائق تک معلوم نہیں ہے بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس کی سہولیات ہی نہیں ہے تو یہاں کے طلباء و طالبات کیسے آن لائن کلاسز لیں سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار اور نیشنل پارٹی تعلیم کے خلاف نہیں ہے لیکن آن لائن کلاسز کی فیصلے سے قبل حکومت کو چاہیے کہ بلوچستان کے شہر شہر گاؤں گاؤں اور قصبہ قصبہ موبائل و انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کریں بصورت دیگر ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت آن لائن کلاسز کے زریعے ایک سازش کے تحت بلوچستان کے طلباء و طالبات کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ اور صوبائی بجٹ میں تعلیم کے لئے مختص رقم ناکافی اور انتہائی قلیل ہیں جس سے صاف واضع ہے کہ تعلیمی ترقی ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں