ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ دھماکا، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ بگٹی(صباح نیوز )ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکا، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوٹی بیھ میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے کے باعث موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ، زخمی اور جاں بحق شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں