لورالائی میں پولیس لوگوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پکڑ کر لوگوں کو لوٹ رہی ہے، پشتونخوا میپ
لورالائی (این این آئی) پشتونخوا ئ ملی عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے ضلعی سیکرٹریٹ ڑوب روڈ کے بیان کے مطابق لورالائی تھانے اور ٹریفک عملے کی عوام کے خلاف اعلان جنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس ایک بار پھر لورالائی کے عوام کو لوٹنے اور گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں چونکہ اس سے پہلے بھی لورالائی پولیس انتظامیہ نے1998اور پھر 2004 میں بھی اسی قسم کی اقدامات سے لورالائی کے عوام کی کروڑوں روپے کی کابلی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو پولیس لائن میں بند کرکے اسکریپ کی شکل میں فروخت کرنے کا عمل لوگوں کے ذین میں ابھی تک یاد ہے جسکی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دینگے اور لورالائی کے عوام کو اس نام پر لوٹنے کی کوشش ناکام بنادیں گے انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس کے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ ڈویڑن کی طرز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے تاکہ عوام گاڑیوں کے مالک بن جائے لورالائی پولیس اور ٹریفک انتظامیہ کے عوام کو تنگ کرنے کا نوٹس لے کر اپنے اصل کام عوام کو تحفظ اور امن وامان کی خراب صورتحال اورچوری چکاری۔منشیات کی سرعام فروشی کی روک تھام پر توجہ دے بصورت دیگر پارٹی اپنے عوام کی طاقت سے نااہل اور ناجائز صوبائی اور مرکزی حکومت اور لورالائی پولیس انتظامیہ کے خلاف منظم تحریک اور عدالتی کارروائی سے گریز نہیں کرےگی۔


