ناروا چھاپوں اور غیر قانونی ٹیکسوں کیخلاف پشتونخوا میپ جمعرات کو کسٹم ہاﺅس پر دھرنا دے گی

کوئٹہ (یو این اے) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام آج مورخہ 21ستمبر بروز جمعرات کو کسٹم کے ناروا چھاپوں ،غیر قانونی ٹیکسز، تاجروں کے دکانوں ، گوداموں اور رہائشی مکانوں پر چھاپوں کےخلاف صبح 10بجے احتجاجی مظاہرہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کلب روڈ سے روانہ ہوگااور کسٹم ہا?س دفترکے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ جس سے پارٹی کے صوبائی قائدین، مرکزی انجمن تاجران کے رہنمائ ودیگر خطاب فرمائینگے۔ بیان میں تمام عوام ، دکانداروں ، تاجروں سے اپیل جبکہ پارٹی ضلع کوئٹہ کے کارکنوںکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منعقدہ احتجاجی مظاہر ے میں بھرپور شرکت کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام اس وقت شدید ذہنی کوفت کا شکار بن چکے ہیں ایک جانب بجلی کی بھاری برکم بلز ناروا ٹیکسز لگاکر بھیجے جارہے ہیں دوسری جانب واپڈا کے عملے کا غیر قانونی طور پر مختلف علاقوں میں لوگوں کے گھروں پر بیجا چھاپے مارکر ہزاروں روپے جرمانے عائد کررہی ہے اور انہیں پولیس تھانوں میں بند کیاجارہا ہے گزشتہ شب بھی کاسی روڈ نیچاری میں ایک غریب شخص نے شدید مہنگائی کے باعث خودکشی کرلی۔ شدید مہنگائی نے پہلے ہی غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے اور رہی سہی کسر بھاری بلز بھیجے ، جرمانے عائد کرنے ، پولیس تھانوں میں بند کرکے انہیں زندگی سے بیزار کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں چوری ، ڈکیتوں کی واداتوں میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی ایک وجہ مہنگائی کا بڑھنا بھی ہے ، شہر کے ہر علاقے ، شاہراہ پر سٹریٹ کرائمز جاری ہیں اور شہریوں کو بیدردی سے لوٹا جارہا ہے اور یہاں تک کہ ان کو تشدد اور فائرنگ کر کے زخمی اور ان کی جانیں بھی لے لی جاتی ہیں اگر کسی ایک متعلقہ تھانے میں ان جرائم کے واقعات درج کیئے جائیں تو یہ یومیہ درجنوں مقدمات میں شمار ہونگے۔شہر کا ہر علاقہ منشیات فروشوں ، چوروں ڈاکو?ں کا آماج گاہ بنتا جارہا ہے اور باقاعدہ ان کی سرپرستی کی جارہی ہے۔ اسی طرح پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے عام شہریوں کو تنگ کررہی ہے بالخصوص ٹریفک پولیس شہریوں کو مختلف حیلوں وبہانوں سے چالان کے نام پر ہزاروں روپے ان سے بٹورنے ، گاڑیاں ، رکشے ، موٹر سائیکل ، شناختی کارڈ ، لائسنس ، کاغذات ضبط کرنے جیسے عوام دشمن اقدامات میں مصروف ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ہر شعبہ زندگی میں عوام کو بدترین مہنگائی سے مدمقابل کردیا ہے ، غریب عوام پہلے ہی اپنی خریداری کی سکت سے محروم ہوچکے ہیں اور حالیہ مہنگائی کے طوفان نے انہیں مزید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے 9ستمبر کو ان تمام عوامی مسائل کے خلاف تاریخی احتجاج ریکارڈ کرایاتھا لیکن اس کے باوجود حکومت اور متعلقہ محکمے اپنے عوام دشمن اقدامات سے گریز نہیں کررہی اور مسلسل عوام کو مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے انہیں ذہنی کوفت کا شکار بنا رہی ہیں ، پشتونخواملی عوامی پارٹی 21ستمبر بروز جمعرات کو عوام کو درپیش مذکورہ بالا مسائل کےخلاف احتجاج کریگی۔ تمام عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں