نگران صوبائی حکومت گزشتہ کرپٹ حکومت کا تسلسل ہے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف کے ضلعی صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت جو کہ گزشتہ کرپٹ صوبائی حکومت کا تسلسل ہے کی غیر قانونی ،غیر اخلاقی،نا جائز اقدامات جس میں ظالم پولیس جو کہ اب واپڈا اور گیس کمپنی کے ساتھ ملکر غریب اور مہنگائی کے مارے ہوئے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور گھروں کے بجلی اور گیس میٹروں کے نام پر گھروں مین گھس کر چادر وچار دیواری کی پامالی میں مصروف ہیں اس کے علاوہ نام نہاد نگران وزرائ اب میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بلڈنگ کو ڈ اور نقشہ جات کمر شل اور گھریلو کے نام پر دھندہ کررہے ہیں اور اس کے علاوہ وہ انتظامیہ کو استعمال کر کے جنگلات وغیرہ کے نام پر عوام کے مشکلات میں اضافہ اور لوٹ مار کرنا چاہتے ہیں نام نہاد نگران نا اہل صوبائی حکومت صرف اپنی چوکیداری تک محدود ہیں عوام پہلے سے نا اہل صوبائی اور وفاقی چور حکومت نے بیڑا غرق کیا ہوا ہے اور 16ماہ لوٹ مار کر کے پاکستان کا سارا سرمایہ باہر منتقل کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں