بجٹ میں عوام کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا،مسترد کرتے ہیں، جمیعت

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام دشمن اور بدترین خسارے کا بجٹ ان بلند وبانگ دعووں کی نفی ہے جو حکمران روز کرتے چلے آرہے ہیں پریس ریلیز میں کہا گیا ہے اس بجٹ میں صوبہ بلوچستان کے غریب عوام کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا ہے بلکہ اپنی حکومت کے قیام کی بیساکھیوں کو مظبوط کرنے کیلئے وزراء کو خوش رکھنے کی کوشش کی گئی ہے جب سے یہ حکومت آئی ہے بلوچستان کی تعمیر وترقی تک رک گئی ہے تمام ادارے چلنے کے قابل ہی نہ رہے بہت سے محکمہ جات کے ملازمین کو ماہانہ تنخواہیں اداکرنے کی سکت نہیں رہی جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کے ناکام اور یکطرفہ مایوس کن بجٹ سے عوام کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی تاریخ میں ناکام ترین بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے ہرقسم معاشی ناکامی کے ذمہ دار صوبائی حکومت کو ٹہراتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں