وڈیرہ عبدالخالق زہری کی رحلت عظیم سانحہ ہے،مولانا عطاالرحمان

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سینٹر مولانا عطاالرحمان نےکہا کے وڈیرہ عبدالخالق زہری کی رحلت عزیم سانحہ ہے جس سے جمعیت کا ہر ورکر افسردہ اور رنجیدہ ہے وڈیرہ عبدالخالق نےجمعیت علماءاسلام کی پلیٹ فارم سے اسلام کے لیے جدوجہد کی ہے وہ بے مثل ہے وڈیرہ عبدالخالق نے اسلامی خدمات کے ساتھ اللہ کی مخلوق کی بلا خدمت میں کوئی کسر کسر نہیں چھوڑی جس پر مولانا فضل الرحمان سمیت تمام جماعت کو فخرہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زہری خالق آباد میں وڈیرہ عبدالخالق کی لواحقین سے تعزیت ور فاتحہ خوانی کے بعد مختصر خطاب میں کیا انہوں نے مرحوم وڈیرہ عبدالخالق کی فرزندان کو دلاسہ دیا اور کہا کے اب آپ پر بھاری زمہ دار عائد ہوتی ہے کے وڈیرہ عبدالخالق کی مشن کو تحمل بردباری اور خلوص نیت سے چلائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں