پنجگور ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور ادویات کا فقدان

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا، جان بچانے والی ادویات کا بھی فقدان حتیٰ سرنج بھی دستیاب نہیں، اسکے باوجود جو وسائل ہمیں دستیاب ہیں ان وسائل میں رہ کر عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور ٹیچنگ اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن بھی ہورہے ہیں عوام اور مخیر حضرات سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کا فرض بنتا ہے کہ وہ اسپتال کے ساتھ مالی اور اخلاقی تعاوں کریں تاکہ ہم سب ملکر غریب اور نادار لوگوں کی مشکلات میں کمی لاسکیں یہ باتیں ایم ایس ٹیچنگ اسپتال پنجگور ڈاکٹر انور عزیز نے سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کے ٹیچننگ اسپتال کے دورے کے موقعے پر پر بریفننگ دیتے ہوئے کیا دورے کے موقعے پر سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح نے اسپتال کے لیے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات اور دیگر طبی سامان ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر انور عزیزکے حوالے کیئے ایم ایس نے کہا کہ دستیاب وسائل کے ہمراہ عوام کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کررہے ہیں اور اسپتال میں سرجن ڈاکٹر سائرہ بتول روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا آپریشن کرتے ہیں تاہم وسائل اور اسٹاف کی کمی مشکلات پیدا کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیچنگ اسپتال میں میڈیکل آفیسرز کی درجنوں آسامیاں خالی ہیں جو اسٹاف موجود ہے وہ صبح کے اوقات او پی ڈیز چلاتے ہیں ایکسرے کا سی آر اور ڈی آر کا جدید سسٹم موجود ہے انکی انسٹالیشن کا مسلہ ہے جس سے وہ کارآمد نہیں بن رہے اگر ایکسرے سسٹم انسٹال ہوجائیں تو شہریوں کا ایک بڑا مسلہ حل ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال میں ڈینٹل سیکشن بھی جدید اور بہترین ہے شہری اس سے روزانہ کی بنیاد پر استفادہ کررہے ہیں کوئٹہ کے بعد یہ دوسرا بڑا جدید سیکشن ہے انہوں نے کہا کہ سرجری اور گائنی کے شعبہ جات بھی کام کررہے ہیں لیڈی ڈاکٹرز گائنی میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی آپریشن کے لیے ہمارا سرجری ٹیم 24 گھنٹے الرٹ ہے اسپتال میں گائنالوجسٹ کا ہونا انتہاہی لازمی ہے اس موقعے پر سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح نے کہا کہ جن وسائل کے ساتھ اسپتال کا ایڈمنسٹریشن کام کررہا ہے وہ یقننا قابل تعریف ہے میں نے اپنے ٹائم پریڈ میں اسپتال کی حالت بہتر بنانے اور دیگر چھوٹے بڑے اسپتالوں پر توجہ دیا سابق حکومت کے دور میں ہیلتھ کے شعبے کو تباہی کی طرف دھکیلا گیا آج جن حالات سے ہم گزررہے ہیں یہ انہی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے نیشنل پارٹی کسی کام چور کو تحفظ نہیں دے گا اور نہ ہم اسپتال کے معاملات میں مداخلت کرنے کا حامی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسپتالوں کا نظام فعال ہو مشکلات کے شکار لوگوں کو ریلف اور سہولتیں ملیں میر رحمت صالح نے کہا کہ طب ایک ایسا شعبہ ہے جس سے ہر کسی کو واسطہ پڑتا ہے جب ہمارے اسپتال بہتر ہونگے تو اسکا فائدہ ہم سب کو ہوگا مخیر حضرات ٹیچنگ اسپتال کی انتظامیہ کے ساتھ مالی تعاون کریں تاکہ ضرورت مند افراد کو اسپتال میں علاج ومعالجے کی سہولتیں مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں