گوادر کے طلبا و طالبات کا پاک چائنا بزنس سینٹر کا مطالعاتی دورہ
گوادر (آن لائن) بنام پبلک اسکول گوادر کے طلبائ طالبات کا گوادر پورٹ کے پاک چائنا بزنس سینٹر کا مطالعاتی دورہ کیااس موقع پر چیرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی کی ہدایت پر جی پی اے سوشل سیکٹر ٹیم اور سی بی سی میں موجود چائنیز حکام نے اسکول بچوں کا استقبال کیا ، جی پی اے سوشل سیکٹر ٹیم کے عبدالمالک واڈو اور ایوب ابراہیم نے اسکول کے بچوں کو گوادر پورٹ اور سی بی سی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور سی بی سی میں موجود گوادر فری زون کے ماڈل پر انھیں بریفنگ دی، بام پبلک اسکول کے طالب علموں نے چائنیز حکام کے ساتھ چینی زبان میں گفتگو کرکے حکام کو حیران کردیا۔
Load/Hide Comments


