محکمہ صحت کچھ نہ کرسکا، اوستہ محمد میں بھی آشوب چشم سے متعدد افراد متاثر

اوستہ محمد (آن لائن) ضلع بھر میں آنکھوں کی بیماری کا وائرس پھیل گیا ہر گھر میں کسی نہ کسی فرد کی آنکھیں خراب۔محکمہ صحت فوری تدارک کرے تفصیلات کے مطابق ضلع اوستہ محمد اور ضلع جعفرآباد بھر میں آنکھوں کی خرابی کا وائرس پھیل گیا گھر کے ہر ایک دویا اس سے زائد فیملی کی آنکھیں خراب ہو گئی ہیں آنکھیں سرخ اور آنکھیں سوج جاتی ہیں لعل لعل ہوجاتی ہیں معلوم ہوا یہ وائرس نہ صرف بلوچستان بلکہ سندھ میں پھیلی ہوئی ہے محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اس بارے میں لوگوں میں آگاہی مہم دے کہ اس وائرس سے کس طرح بچنا چاہیے اور اس کا اعلاج کیا ہونا چاہیے اس وقت فی الفور ٹھنڈا پانی آنکھوں کو لگاتے ہیں جس سے جو گرمائش ہے وہ کافی حد تک رک جاتا ہے۔لیکن اس حالات میں حکومت کو تدارک کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں