دکی، مائننگ ایریا میں مسلح افراد کی 2 گھنٹے تک فائرنگ

دکی (آن لائن)معراج مائننگ ایریا پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔معراج ایرئیے کے پیٹی ٹھیکیدار ظریف خان ناصر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔معراج ایریا کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور فرار ہوگئے۔فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔فائرنگ کی وجہ سے مزدروں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔حملہ اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ ایف سی کے ساتھ کول مائنز معاہدہ ہونے کے باجود کئی مہینوں سے معراج مائننگ ایریا سے کوئلے کی نکاسی اور لوڈنگ ایرئیے پر بار بار فائرنگ اور ٹرکوں کو نزراتش کرنے سمیت دیگر نقصانات کی وجہ سے تاحال بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں