گزشتہ 10دنوں میں کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے 5سو کے قریب ا فراد جاں بحق ہوچکے ، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ :ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے گزشتہ 10دنوں میں کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے 5سو کے قریب ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد مشکل نہیںتعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق ایس او پیز ودیگر کیلئے صوبائی سیکرٹری کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے وفاق اور صوبے کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے آٹھ،آٹھ ارب روپے مختص کئے گئے بلکہ محکمہ صحت کے علاوہ تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج سے 100دن پہلے صوبے میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ایران سے آنے والے زائرین کیلئے قرنطینہ سینٹرز بنا نا پڑا دنیا بھر کے ماہرین کہتے ہیں کہ کورونا کی ویکسین بنانے میں وقت لگے گا جن لوگوں کو کورونا کوئی سازش لگتی تھی مگر وقت گزرنے کیساتھ ساتھ لوگوں کو یقین ہورہا ہے کہ یہ سازش نہیں حقیقت ہے صوبائی اوروفاقی بجٹ میں کورونا سے نمٹنے کیلئے آٹھ،آٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں کورونا سے متعلق احتیاط مشکل نہیں ایس او پیز عملدرآمد کرکے اس بیماری کا روک تھام یقینی بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی صحتیابی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کوئٹہ کے متاثرہ شہریوں کی شرح 84فیصد سے کم ہوکر 78فیصد پر آگئی ہے صوبے میں کورونا سے متاثرہ 30سال کے عمر کی افراد کی تعداد 2041سے 50سال کے عمر کے 1408جبکہ 61سال کے عمر کے افراد کی شرح کم ہے جبکہ اموات زیادہ ہیں اب تک 60سے اوپر کے عمر کی 40افرا د کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں پہلے سے کسی مرض میں مبتلا شخص کیلئے کورونا انتہائی خطرناک ہے گزشتہ 10دنوں میں کوروناسمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 500سے زائد ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں میں ہیلتھ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ہسپتال کی تعمیر سمیت محکمہ صحت میں 1700نئی آسامیاں پیدا کرنے کا منصوبہ شامل ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق صوبائی سیکرٹری کی جانب سے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے بجٹ میں تعلیم کیلئے 72کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جس میں طلباء کیلئے انٹرنیٹ سسٹم اورکمپیوٹرز وغیرہ شامل ہیں بلکہ یونیورسٹی کے گرانٹ میں 4ارب روپے دیئے گئے ہیں جوگزشتہ سال کی نسبت اس سال کافی زیادہ ہے اس کے علاوہ صوبے کی عوا م کیلئے ایئر ایمبولینس سروس ابھی شروع کیا جائے گا۔


