مقتدر قوتوں نے انتخابات کی تاریخ بڑھائی تو احتجاج کریں گے، غفورحیدری

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علمائ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں تو کسی کی مداخلت کے بغیر ہونے چاہیں، انتخابات کا خیر مقدم اس لئے کیا آئین کی مقرر کردہ حدود میں رہ کر انتخابات ہونے چاہئیں، بڑی جماعتیں موجود ہیں مقتدر قوتیں اگر الیکشن آگے کریں گی تو احتجاج کریں گے،ن لیگ کسی کے خلاف احتجاج کرتی تو ساتھ احتجاج کے پابند نہیں ہیں،ن لیگ کے فرد واحد کے خلاف احتجاج پر مشورہ کریں گے۔ یہ بات انہوں نے سینئر صحافی امداد سومرو کی رہائشگا ہ پر فاتحہ خوانی کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے نگران حکومت مہنگائی کو بریک لگائے،اور جو مہنگائی کے ذمہ دار ہیں انہیں چاہئے جس طرح ڈالر کی قیمت کم ہو رہی ہے پیٹرول کی قیمتیں بھی کم کریں تاکہ مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہو جائے،احتساب کےلئے الیکشن نہیں ہوگا وقت پر الیکشن ہوں گےاحتساب اپنی جگہ پر رہے جو کرپٹ لوگ ہیں ملک و قوم کا نقصان کیا اسے کٹہرے میں کھڑاکرنا چاہئے،نام لئے بغیر کہوں گا جو پاور میں تھے وہ سب ملکی حالات کے ذمہ دار ہیں۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کاکہناتھاکہ اگر کوئی الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ ہوں لیکن انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،ان کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے بات رکھی ہے 2018کی تاریخ دہرائی گئی تو جے یو آئی مزاحمت کرے گی،ایک سوال کے جواب میں عبد الغفور حیدری کاکہناتھاکہ شہبازشریف کیوں جلدی لندن سے آئے اورگئے وہ ہی بتا سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں