مستونگ میں سندھ سے آئے بنجارے خواتین کے بال خریدنے لگے

مستونگ (این این آئی) مستونگ میں خواتین کی سر کے بال خریدنے کا مکروہ دھندے کا انکشاف،بچوں کو سر کے بال کے بدلے کھلونے اور دیگر چیزیں دیے جاتے ہیں۔ جیکب آباد سندھ سے آئے ہوئے باگڑی پیشہ ور گداگر جو اسٹار اسکول اور اسٹیڈیم کے ملحقہ علاقوں میں عارضی جھگیوں میں مکین ہیں، غیر شرعی اور مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں جو موٹر سائیکل پر کھلونے رکھ کر مستونگ کی گلیوں میں بنجارے کا روپ دھار کر خواتین کے سر کے بال جو اکثر کنگی کرنے پر نکلتے ہیں کو خرید کر ان کے بدلے کھلونے، چوڑی اور بالیاں دیتے ہیں۔ مستونگ کے رہائشی ان بنجاروں سے ہوشیار رہیں، ان کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دیں۔ اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے کہی کوئی انہونی نہ ہوجائے، سر کے بال سے انسان کا ڈی این اے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں کالا جادو اور دیگر مکروہ عملیات میں بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ مستونگ کے باشعور سیاسی قیادت سمیت انتظامیہ بالخصوص پولیس اس گروہ کی حرکات پر نظر رکھیں اور اسٹار اسکول کے قریب عارضی جھگیوں میں رہائش پذیر اس مکروہ کاروبار کے حقائق جاننے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں