عمران خان اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہوئے، خبر کی تردید کردی گئی

اٹک (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی تردید کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں زیر حراست عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ہے اور انہیں سابق وزیراعظم کی سہولیات مہیا کردی گئیں ہیں۔ تاہم اڈیالہ جیل حکام نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر کی تردید کی ہے اور کہا کہ ہے کہ عمران خان کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد جیل ذرائع کے مطابق عمران خان تاحال اٹک جیل میں موجود ہیں، ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کا حکم ملتے ہی اس پر عمل درآمد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں