محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں، تبادلہ کیا جائے، جے یو آئی
کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علمائ اسلام پاکستان (ف) کی صوبائی مجلس عاملہ کوئٹہ کے رکن جہانزیب خان نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری گزشتہ ایک دہائی سے محکمہ صحت میں تعینات ہیں جو ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے پیسے وصول کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرکے عہدہ سے ہٹایا جائے اور کسی فرض شناس ذمہ دار ، ایماندار شخص کو تعینات کیا جائے یہ بات انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری عتیق گزشتہ 12,13 سال سے مختلف اوقات میں محکمہ صحت میں اسی شعبے میں تعینات ہیں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ٹرانسفر پوسٹنگ اور دیگر امور کی انجام دہی میں لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کرکے پیسے وصول کرتا ہے جس سے محکمہ کی ساکھ خراب ہورہی ہے ہماری نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل ہے کہ مذکورہ آفیسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اسے عہدے سے ہٹایا جائے اور کسی ایماندار، فرض شناس آفیسر کو تعینات کیا جائے تاکہ لوگوں میں پائی جانے والی تشویش ختم ہو بصورت دیگر ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کے مزید احتجاج کریں گے۔


