جاں بحق لیویز اہلکار کے اہلخانہ سے مذاکرات کامیاب، کوئٹہ چمن شاہراہ کھول دی گئی

کوئٹہ (آن لائن) میزئی اڈہ میں کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرکے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذاکر علی کا شہید لیویز اہلکار عبدالباری کے غم زدہ خاندان اور کمیٹی ممبران سے کامیاب مذاکرات اور ان کے قانونی مطالبات تسلیم کرکے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان اور شہید لیویز اہلکار عبدالباری کی نماز جنازہ گزشتہ روز شام پانچ بجے ادا کی گئی مذاکراتی کمیٹی میں حاجی محمد اعظم مسے زئی محمد اشرف خان کاکڑ چیئرمین حاجی دین محمد سیگی ڈپٹی چیئرمین محمد اکبر خان کاکڑ ملک ضیائ الحق کاکڑ حاجی نصراللہ مسے زئی سرور خان کاکڑ امین اللہ میزئی ملک فیض الحق کاکڑ ملک محمد حنیف اچکزئی ودیگر قبائلی وسماجی عمائدین شامل تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں لیویز اہلکار عبدالباری کو قتل کردیا گیا تھا جس کے خلاف اور ملازمان کی گرفتاری کے لئے مقتول کے رشتہ داروں اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے کوئٹہ چمن قومی شاہراہ کو بلاک کیا تھا اور ہر قسم کی ٹریفک معطل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں