دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
دکی (آن لائن) بابو اڈے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمد اسلم ولد محمد اکبر قوم حسنی کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لورالائی منتقل کردیا گیا۔زخمی کو گردن ،پیٹ اور ہاتھ میں تین گولیاں لگی ہیں۔وقوعہ پرانی دشمنی کا تنازعہ ہے۔مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


