مغوی فٹبالر بازیاب نہ ہوسکے، ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کو مزید وسعت دیدی گئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مغوی فٹبالر بازیاب نہ ہوسکے، ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کو مزید وسعت دیدی گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کو مزید وسعت دیتے ہوئے لنجہ، گنجہ، آشکانی اور شیشی کے علاقوں کو مکمل طور پر محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے۔ آمدہ اطلات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے جن میں حاجی رضا محمد بگٹی، خان محمد بگٹی، بزدار بگٹی اور سہنڑا بگٹی کے گھر شامل ہیں۔ آخری اطلاعات تک فورسز کی ایک بڑی تعداد مذکورہ علاقوں میں موجود تھی، علاقے میں موبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے گرفتاریوں اور نقصانات کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں بلوچ لبریشن ٹائیگر نے سوئی سے سبی جاتے ہوئے چھے فٹبال کھلاڑیوں کو اغوا کرلیا، جس کے بعد ڈیرہ بگٹی میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں