اوستہ محمد، زمین کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم، فائرنگ سے 4 افراد زخمی
اوستہ(صباح نیوز)ضلع اوستہ محمد کے صدر تھانہ حدود کے گوٹھ علی حیدر جلبانی میں جلبانی اور کٹوہر قبائل میں زمینی تکرار کے باعث جھگڑا فائرنگ کے نتیجے میں جلبانی قوم کے چار افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اوستا محمد منتقل کر دیا جہاں پر دو شدید زخمیوں کو لاڑکانہ ریفر کردیا مزید تحقیقات صدر پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


