چمن کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈکیتی، ڈاکو تاجر سے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے چھین کر فرار
چمن(یو این اے )چمن کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ، ڈاکووں نے تاجر سے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چمن کالج روڈ پر فیلڈر گاڑی میں سوار تاجر نقیب اللہ اپنے گھر جارہا تھا کہ مسلح ڈاکووں نے روک کر ان سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق تاجر کے پاس بیگ میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے پڑے تھے جو مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر چھین لئے پولیس نے ڈکیتی واردات چمن کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا اور نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
Load/Hide Comments


