حکومت صوبہ بلوچستان بچوں اور بچیوں کے حقوق کی تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے ،فوزیہ نسرین

کوئٹہ( این این آئی)سینئر ایڈوائزر چائلڈ گریوینس کمشنر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ فوزیہ نسرین کی زیر صدارت صوبائی محتسب بلوچستان ہیڈکوارٹر میں اسٹیک ہولڈرز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صوبہ میں بچوں کے حقوق، تعلیم صحت اور دیگر مسائل کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر فوزیہ نسرین نے کہا کہ حکومت صوبہ بلوچستان بچوں اور بچیوں کے حقوق کی تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے اور صوبہ کی قبائلی روایات بچوں اور بچیوں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھنا باعث فخر و اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی محتسب کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بچیوں کی جلدی شادی کی روک تھام، بچوں کی تعلیم، صحت، خوراک ، بچوں سے محنت مزدوری کروانے جیسے معاملات پر مزید بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار ملک ترقی میں اپنا بھرپور ادا کرسکے۔ اس موقع پر سابق اسپیکر راحیلہ حمید درانی ،وفاقی محتسب پروانشل ہیڈغلام سرور بروہی، ڈائریکٹرصوبائی محتسب سید منور شاہ، آئی جی جیل خانہ جات شجاع کاسی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں