نام نہاد قوم پرست پارٹی وڈھ میں آپریشن کا رونا رو کر ریاستی اداروں کو بدنام کررہی ہے، جھالاوان عوامی پینل
خضدار (بیورو رپورٹ) جھالاوان عوامی پینل کے ضلعی آرگنائزر سردار زادہ میر شہزاد غلامانی ڈپٹی آرگنائز ر رئیس محمد صادق گزگی مینگل سٹی سیکرٹری ظفر تاج میر وانی اور دیگر نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ایک نام نہاد قوم پرست پارٹی نے اپنی ذاتی و گروہی مفادات کیلئے 2004ءسے لیکر اب تک جو واقعات سرانجام دیئے اور اب بھی دے رہی ہے ان منفی اقدامات سے ہر ذی شعور انسان بخوبی آگاہ ہے، کبھی زبان کے نام پر اور کبھی قومیت کے نام پرقوم پرست پارٹی کے سربراہ نے بلوچستان میں آگ و خون کی جو ہولی کھیلی وہ تاریخ کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ ساحل وسائل اور حقوق کے نام پر اربوں روپے بٹورے ہیں بلوچ کارڈ کو استعمال کرکے بی این پی نے ہمیشہ بلوچ قوم کا استحصال کیا ہے اس گروہ نے ہمیشہ اسمبلیوں میں پہنچ کر بلوچوں کے حقوق سلب کرکے ان پر ڈاکہ ڈالا ہے چھ نکات کے نام پرانہوں نے بلوچ قوم کو دھوکہ دیکر بلوچ قوم سے ووٹ لیکر اسمبلیوں میں پہنچ کر صرف اپنے زاتی مفادات تک محدود رہے 2018 سے لیکر 2023 تک پی ٹی آئی اور بعد ازاں پی ڈیم حکومتوں کے اتحادی بن کر بی این پی نے کرپشن کا بازار گرم کرکے صرف اپنے بینک بیلنس بڑھائے اور اپنی جائدادوں میں اضافہ کیا ریکوڈک سمیت دیگر معاہدوں سے بلیک میلنگ کے ذریعے اربوں کی کمیشن وصول کیں، دوسری طرف اس نام نہاد کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک بھی قابلِ زکر اقدام نہیں اٹھایااس کرپٹ ٹولے کی انہی دشمن پالیسیوں کیوجہ سے خضدار کے عوام نے انکو یکسر مسترد کیا اور حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بی این پی کا خضدار سے صفایا ہوگیا، بلدیاتی الیکشن میں اپنی ناکامی کی کو دیکھتے ہوئے بی این پی سربراہ نےو وڈھ میں اپنی شکست صاف صاف نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے انہوں نے وڈھ میں حالات کو اس نہج پر پہنچایا۔ وڈھ بازار سمیت تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں جسکی وجہ سے وڈھ کی عوام مشکلات سے دوچار ہیں اب تک وڈھ سے سینکڑوں گھرانے مجبور ہوکر نقل مکانی کر چکے ہیں اور ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ییں آئے روز ان کی جانب سے عام آبادی پر گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ کی جاتی ہے جسکی وجہ سے اب تک کئی بیگناہ زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوغلاپن ہمیشہ ہی سے بی این پی سربراہ اور اسکی پارٹی کا وطیرہ رہا ہے ہمیشہ آپریشن کا رونا روکر یہ گروہ ریاستی اداروں کو بدنام کرکے عوام کو ان سے بدظن کرتی چلی آرہی ہے اب بھی یہ ٹولہ آپریشن کا شوشا چھوڑ کر جعلی ہمدردی حاصل کرنا چاہتا ہے وڈھ پر مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے وڈھ کی عوام زمینداروں اور کاروباری افراد کا کروڑوں کا نقصان ہوچکا ہے ان کی تیاریفصلیں ضائع ہوچکی ہیں وڈھ بازار میں لوٹ مار کر کے دکانداروں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے تاریخ گواہ ہے کہ بی این پی نے ہمیشہ لاشوں کی سیاست کی ہے، بلوچستان میں اب تک ہزاروں خاندان انکی سیاست کی بھینٹ چڑ چکے ہیں وڈھ میں قتل و غارت گری کا مقصد آنے والے الیکشن میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں۔


