کیسکو کی کارروائیاں جاری ، 404 نادہندگان کے کنکشنز منقطع

کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں جاری ہے ۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی ہدایات پر کیسکوکی ٹیموںنے ہفتے کے روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرسمیت صوبہ کے تمام علاقوںمیں کارروائیاں کیں۔اس دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 97نادہندگان کے کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ۔لورالائی سرکل کے علاقوں میں بھی بلوںکی عدم ادائیگی پر 68نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے ۔ اسی طرح خضدار سرکل کے علاقوںسے نادہندگان کے 52کنکشنز منقطع کر دئیے گئے ۔پشین، چمن، یارو، خانوزئی اور علی زئی س5 نادہندہ صارف کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے اور بلوںکی عدم ادائیگی پر 78نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ سبی اور ڈیرہ مرادجمالی کے علاقوں سے نادہندگان کے کن61کشنز منقطع جبکہ 3ٹرانسفارمر بلوںکی عدم ا دائیگی پر اُتاردئیے گئے ۔اسی طرح مکران سرکل کے علاقوں سے 48نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں