مردہ خور بھائی 12 سال جیل گذارنے کے بعد رہا

دریاخان:مردہ خور بھائی 12 سال جیل گذارنے کے بعد رہا ہو گئے علاقائی امن و امان کے پیش نظر لاہور رشتہ داروں کے گھر منتقل کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف مردہ خود دونوں بھائی ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے سزا پوری ہونے پر رہا ہو گئے ہیں نواحی علاقہ کہاوڑکلاں کے رہائشی دو بھائی عارف عرف اپھل فرمان عرف پھاما نے 2011 کے دوران علاقائی قبرستان سے دفن ہونے والی کینسر کی مریضہ نوجوان لڑکی کی نعش نکال کر گھر لائے اور اس کے اعضاء کاٹ کر سالن پکا کر کھا رہے تھے کہ اس دوران اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں بھائیوں کو نعش سمیت حراست میں لے لیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں