مستونگ خودکش حملے میں اموات 59 ہوگئیں، 65 سے زائد زخمی، 8 کلو بارود مواد استعمال ہوا

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر خود کش حملے میں 59لوگ شہید جبکہ 65 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 7 شدید زخمیوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے دھماکے میں 6 سے 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا دھماکے سے نعشوں کے پرخچے اڑ گئے اور انسانی اعضاءدور دور تک بکھر گئے۔ دھماکے کے بعد صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے مستونگ اور کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرکے ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو طلب کرلیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 3 روز سوگ اور قومی پرچم کو سرکاری عمارتوں پر سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا اور ہفتہ کو بلوچستان بار کونس کی کال پر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق عید میلاد النبی کے موقع پر مستونگ کے موقع پر عیدگاہ میدانی میں جلوس میں شرکت کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی کہ اچانک جہاں پر لوگ جمع تھے وہاں پر زور دار دھماکہ ہوا دھماکے سے انسانی جانوں کے پرخچے اڑ گئے اور انسانی اعضاءدور دور تک بکھر گئے ہر طرف نعشیں اور زخمی ہی نظر آرہے تھے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو نعشوں کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا اور شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا دکے کوئٹہ سول سنڈیمن ہسپتال اور ٹراما سینٹر کے علاوہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں بھی اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 59ہوچکی ہے ۔ جن میں مفتی سعید احمد محمد شریف ،کریم داد ،صابر شاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ اور 65 سے زائد زخمی ہیں جبکہ 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے مستونگ میں قیامت صغریٰ برپا تھی زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جبکہ 25 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ زخمیوں میں ۔سید عظیم شاہ ، سعید احمد،یعقوب ، محمد صلاح ، راشد شاہ ، دین محمد ، ظاہر احمد ، محمد عرفان ، محمد سمیر ، مولانا شیر محمد ، محمد اسلم ، خدا بخش ، امین اللہ ، غلام حیدر ، اصغر علی ، حفیظ اللہ ، سعید احمد ، محمد یعقوب ، محمد رفیق ، نور نبی ، احمد خان ، نثار احمد ، علی احسن ، عمران شاہ ، حاجی مندو ، شریف، ضیا الرحمن ، حاجی نجیب اللہ ، معشوق علی ، حافظ عبدالفتح ، شیر احمد ، مولا بخش ، کنگڑ خان ، ادریس ، شریف محمد ، ریاض احمد، خیر بخش ، وقاص احمد ، سجاول ، مولانا شیر احمد، جنگل،فہیم.غلام نبی، ممتاز علی، تاج محمد، عبدالسلام، عدنان، حبیب اللہ، بلال احمد ، امداد حسین، نامعلوم سمیت 65 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 6 سے 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی کے عملے نے سانحہ مستونگ کا مقدمہ دہشت گردی ، قتل ، اقدام قتل ، ایکسکلوز ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مزید کارروائی مستونگ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں