حب، ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ 2 افراد جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب) حب کے قریب ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ 2افراد جاں بحق ،نعشیں کراچی اسپتال منتقل کردی گئیں اس حوالے سے چھیپا ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کے روز حب کے قریب ناردرن بائی بائیکو پمپ سے متصل ایک ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے نعشوں کو چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک کی شناخت 27سالہ عبدالقیوم ولد عبدالشکور کے نام سے ہوئی جبکہ ایک شخص کی شناخت نہ ہو سکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں