کوہلو، کاہان میں فورسز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کوہلو (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوہلو کی خصوصی ہدایت پر لیویز کیو آر ایف سبی زون کی سوریں کورتحصیل کاہان میں بڑی کاروائی، لیویز حکام۔ کوہلو لیویز کیو آر ایف سبی زون نے حساس اداروں کی اطلاع پر تحصیل کاہان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔ آپریشن میں 3 اینٹی ٹینک مانئز، 8 اے پی ایمز، 2 اے پی ایم چھوٹے، 4 آر پی جی 7، 4 عدد بی ایم 12 میزائل، 5 عدد ہینڈ گرنیڈ، 8 81 مارٹر روندز، 1 عدد 120 مارٹر روند، 1 روسی مارٹر، 14 اے جی ایس 17 گرنیڈ اور ایک کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ کارروائی میں 7۔12 گن بھی برآمد کی گئیں۔ آپریشن مسلسل 11 گھنٹوں تک جاری رہا، جس میں 40 سے زائد لیویز افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments


