نواب زہری اور قدوس بزنجو نیب میں پیش نہیں ہوئے

کوئٹہ؛سابق وزراء اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور میر عبدالقدوس بزنجو نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے، نواب ثناء اللہ زہری بیرون ملک جبکہ میر عبدالقدوس بزنجو کوئٹہ میں ہی مقیم ہیں، نیب ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے سابق وز یر اعلیٰ و موجودہ رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری اور سابق وزیراعلیٰ موجودہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں منگل کو نیب آفس میں طلب کیا تھا دنوں افراد کی رہائش گاہوں پر نیب کے نوٹسز وصول بھی کئے گئے تھے ،البتہ دونوں سابق وزراء اعلیٰ نیب میں پیش نہیں ہوئے، ذرائع کے مطابق نواب ثناء اللہ زہری اس وقت بیرون ملک میں ہیں جبکہ اسپیکر میر عبدالقدوس کوئٹہ میں ہی موجود ہیں البتہ وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے، واضح رہے کہ دونوں سابق وزراء اعلیٰ کو نیب نے22کروڑ روپے کی مبینہ بدعنوانی کرنے والی کمپنی سے انکے دو ر میں رقم واپسی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تحقیقات کے سلسلے میں ذاتی حیثیت میں بیان ریکارڈ کروانے کے لئے نیب دفتر میں طلب کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں