کوئٹہ میں محکمہ بی ڈی اے ملازمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ 31ویں روز بھی جاری
کوئٹہ (آن لائن)محکمہ بی ڈی اے کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حصو ل 31 ویں روز میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہا ملازمین کا کہنا ہے کہ انفرادی آرڈر اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی نہ ہونے کو 5 ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا‘ نئے ریگولر ہونے والے ملازمین درجہ چہارم مزدور اور انکے بچے نگران وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری کے احکامات کے منتظر ہیں تنخواہیں مل سکیں نہ سابقہ حکومت اور مجاز حکام کی منظوری کے باوجود مسئلے کا مستقل حل تلاش نہ کیا جا سکا فیسوں اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین کے بچے سکول کی بجائے گھروں میں بیٹھ گئے درجہ چہارم ملازمین نے اپنے بچوں کوگزر بسر کرنے کیلئے چائلڈ لیبر کے کاموں پر لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بی ڈی اے کے نیولی ریگولر ملازمین کی اپنے جائز مطالبات اور تنخواہوں کے حصول کیلئے جاری احتجاجی کیمپ و علامتی بھوک ہڑتال کو اکتیسویں (31) روز بھی بی ڈی اے آفس میں جاری رھا۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ملازمین کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔


