ایران سے آنے والے 14زائرین کے ہیلتھ سرٹیفیکیٹ جعلی نکلے
کوئٹہ،ایران سے آنے والے 14زائرین کے کورنا وائرس ہیلتھ سرٹیفکیٹ جعلی نکلے گزشتہ روز سیکورٹی اداروں نے کانک کے مقام پر ایران سے تفتان کے راستے غیر قانونی راستوں سے آنے والی 4گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جس میں 14زائرین سوار تھے زائرین کو میاں غنڈی سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں زائرین کی جانب سے کورنا وائرس ایرانی ہیلتھ سرٹیفکیٹ متعلقہ حکام کو دکھا یاگیا تاہم ابتدائی طور پر یہ عمل واضح ہوا ہے ایرانی ہیلتھ سرٹیفکیٹ غیر مصدقہ ہے جس پر 30فروری 2020کی تاریخ رقم کی گئی ہے میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر کے حکام کے حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر میں مقیم ان زائرین کااز خود طبی معاینہ نہیں کر دیا جاتا اس وقت تک ان زائرین کو زیر نگرانی رکھا جائے گا
Load/Hide Comments